پچھلے جمعے تو کرائسٹ چرچ میں قیامت ڈھائی گئی ۔۔ مگر اس جمعے پورے نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کیلئے کیا شاندارکام کیا جائے گا ؟ وزیراعظم نیوزی لینڈ کے اعلان نے دل جیت لیے

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ اِس جمعے کو نیوزی لینڈ کے تمام شہری مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کریں۔ وزیر اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جمعے کو اذان ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے براہِ راست نشر کی جائے گی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمعے کے روز سانحہ کرائسٹ چرچ پر نیوزی لینڈ میں 2 منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔ وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے یہ بھی کہا کہ ہماری خواہش ھے کہ مسلم کمیونٹی کو سپورٹ کریں تاکہ وہ مسجدوں میں واپس آئیں خاص طور پر جمعے کو۔’ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ حکومت نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا اور متاثرہ خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ جمعے کو ملک بھر میں مسلمانوں سے یوم یکجہتی منایا

جائے گا اور جمعے کی اذان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر براہ راست نشر کی جائے گی۔ کوئی بچھڑ گیا تو کوئی جیتے جی مر گیا، لیکن نہیں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے شہدائے کرائسٹ چرچ کے لواحقین کو اپنے عمل سے باور کرا دیا ہے کہ وہ تنہا نہیں۔ انہوں نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد

کے بجائے جو لوگ بچھڑ گئے انہیں یاد رکھا جائے، نسل پرستی سے انتہا پسندی پھیلتی ہے، ہمیں سوشل میڈیا کے معاملے پر متحدہ محاذ بنانا چاہیے۔ جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ آئندہ جمعہ کو ملک بھر میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ جمعے کی اذان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر براہ راست نشر ہو گی۔ اسلحہ قوانین میں بے شمار خامیاں ہیں جنہیں دورکریں گے۔ نیوزی لینڈ شہدا کا گھر تھا انہیں محفوظ رہنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا میتوں کی 24 گھنٹے میں تدفین نہ ہونے پر لواحقین کے دکھ کا احساس ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.