نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا لیکن وزیراعظم جیسنڈ آرڈن نے آتے ہی خطاب سے پہلے کیا کہا ؟ جانئے

آج نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز کلام پاک کی تلاوت سے کیا گیا جبکہ وزیراعظم جیسنڈ آرڈن نے اپنے خطاب سے قبل اسلام و علیکم بھی کہا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن نے اپنی تقریر کا آغاز السلام وعلیکم سے کرتے ہوئے سانحہ کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ کرائسٹ چرچ مساجد میں موجود مسلمانوں کودہشت گرد سے بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کرکے جرات اور بہادری کی مثال بننے والے شہید پاکستانی نعیم راشد کو وزیراعظم نیوزی لینڈ نے خراج عقیدت پیش کیا جب کہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے متاثرین کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی۔

وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن نے پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حملہ کرنے والے شخص کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی، حملہ آوردہشت گرد، مجرم اورانتہا پسند ہے، آپ مجھے اس کا نام لیتے ہوئے نہیں سنیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کے دن دہشتگرد نے النور اور لین ووڈ مساجد میں نمازیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 50 افراد شہید ہوئے جن میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں تاہم نیوزی لینڈ کی وزراعظم جیسنڈ آرڈن نے اسے ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.