نگران حکومت کانوازشریف کوسہولتیں دینے سے متعلق شہبازشریف کے خط کا سخت جواب

نگران حکومت نے نوازشریف کوسہولتیں دینے سے متعلق شہبازشریف کے خط کاجواب دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوازشریف کوسہولتیں دینے سے متعلق شہبازشریف کے خط کاجواب دیتے ہوئے نگران حکومت کا کہنا تھاکہ سابق حکومت قیدیوں کوجوسہولتیں دےکرگئی وہی دی جارہی ہیں اور سابق حکومت نے جیلوں میں جوغسل خانے دیئے وہی ہم دے

سکتے ہیں۔اس موقع پر نگران وزیرقانون پنجاب ضیاحیدررضوی کا کہنا تھا کہ معاملات بہتر کرکے قیدیوں کو سہولتیں دے رہے ہیں، شریف خاندان 10سالہ حکومت میں حالات کیوں بہترنہ بناسکے، سابق حکومت نے جیلوں کے غسل خانوں کوکیوں ٹھیک نہیں کیا؟

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے نوازشریف کوجیل میں سہولتوں کیلئے نگران حکومت کوخط لکھاتھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.