’یہ ملک اچھا نہیں ہے‘ نشوا کے والد کا بیان، ’میرے بھائی یہ ملک بہت اچھا ہے،ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو ۔۔۔ ‘ حامد میر کا رد عمل

سینئر صحافی حامد میر نے غلط انجیکشن کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی نشوا کے والد کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ یہ ملک بہت اچھا ہے لیکن وہ لوگ اچھے نہیں ہیں جنہوں نے نشوا کے باپ کو انصاف فراہم کرنا ہے۔

اپنے پروگرام کا اختتام کرتے ہوئے حامد میر نے غلط انجیکشن کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی نشوا کے والد کے بیان پر رد عمل دیا ۔ ’نشوا کے باپ نے کہا ہے کہ یہ ملک اچھا نہیں ہے اسے یہاں انصاف نہیں مل سکتا، میرے بھائی ! یہ ملک بہت اچھا ہے اصل مسئلہ ان لوگوں کا ہے جنہوں نے تمہیں انصاف فراہم کرنا ہے‘۔

حامد میر نے کہا کہ نشوا کے باپ کے غم کا ازالہ نہیں کیا جاسکتا لیکن یہ ملک بہت اچھا ہے ، جو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ہیں اور جنہوں نے نشوا کے باپ کو انصاف فراہم کرنا ہے ان لوگوں کو معصوم نشوا کے باپ کی فریاد سننی چاہیے اور اسے انصاف فراہم کرنا چاہیے’تمہیں شرم آنی چاہیے کہ نشوا کا باپ تمہاری وجہ سے اس ملک کو برا کہہ رہا ہے‘۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.