دنیا بھر میں نوعمر لڑکیوں میں تیزی سے ایڈز پھیلنے کا انکشاف وجہ ایسی کہ جان کرآپ کا دل بھی خون کے آنسو روئے گا کیونکہ ۔ ۔ ۔
یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ عدم معلومات اور جنسی تشدد کے باعث نوجوانوں بالخصوص نوعمر لڑکیوں میں ایچ آئی وی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر تیسرے منٹ میں ایک نو عمر لڑکی اس وائرس سے متاثر ہو رہی ہے۔
بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے گزشتہ ہفتے ایچ آئی وی سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہر تیسرے منٹ میں 15 سے 19 برس کی ایک لڑکی ’ایچ آئی وی‘ کا نشانہ بن رہی ہے جس کی بنیادی وجہ بلوغت میں جنسی تعلقات، جبراﹰ جنسی عمل، غربت اور حفاظتی تدابیر کا علم نہ ہونا ہے۔
یونیسف کی سربراہ ہینرئیٹا فور کا کہنا ہے کہ معاشرے کے کمزور اور پسماندہ افراد زیادہ تر ایچ آئی وی سے متاثر ہوتے ہیں، جس کا مرکزی ہدف خاص طور پر نوجوان لڑکیاں بنتی ہیں، 2010ء کے بعد ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا 15 سے 19 برس کی لڑکیوں کے سوا دیگر عمر کے افراد کی اموات میں کمی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 2017ء میں تقریباﹰ 1.2 ملین نوعمر افراد ایچ آئی وی وائرس کا شکار ہوئے تھے جب کہ ایڈز کے مرض میں مبتلا ہر پانچ متاثرہ افراد میں سے تین لڑکیاں تھیں۔