”تم میرے دوستوں کے ساتھ ہمبستری کر لو پھر وہ مجھے پیسے دیں گے اور اس سے میں ۔۔۔“ نوجوان نے اپنی محبوبہ کے ساتھ ایسا شرمناک کام کر دیا کہ پولیس اہلکار بھی کانپ اٹھے

بھارت کے شہر ممبئی میں شہری کو خاتون کو مسلسل کئی مہینوں تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیاہے ، پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر دو مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے ہیں ، خاتون کا کہناہے کہ اسے نو ستمبر کے روز دھرن شاہ نے خواہش پوری نہ کرنے پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے ساتھ وہ گزشتہ کئی ماہ سے جسمانی تعلقات استوار کیے ہوئے تھی ۔

ایف آئی آر کے مطابق دھرن شاہ اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ساتھ 9 ستمبر کو متاثرہ خاتون کے گھر آیا اوراور اس نے تیز دھار آلے کے ساتھ اس کے کپڑے کاٹ دیئے اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد خاتون بے ہوش ہو گئی اور جب اسے ہوش آیا تو وہ پولیس سٹیشن آئی جو کہ اس کی رہائشگاہ سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ، جہاں اس نے واقعہ کی شکایت درج کروائی جبکہ میڈیکل رپورٹ میں خاتون کی چھاتی اور گردن پر تشدد کے نشانات بھی ملے ہیں ۔

متاثرہ خاتون کا کہناہے کہ تین ستمبر کو بھی ملزم کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر اس نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس پر میں نے شکایت درج کروائی تھی اور 9 ستمبر کو درج کروائی گئی شکایت میں خاتون کا کہناہے کہ ملزم نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ اور ڈرایا دھمکایہ اس وجہ سے ہے کہ میں تین ستمبر کو درج کروائی گئی ددرخواست واپس لے لوں اور مقدمہ ختم کروا دوں ۔

خاتون کا کہناہے کہ دھرن شاہ شادی کے نام پر مارچ اور ستمبر میں اس کا استعمال کرتا رہاہے اور جب میں نے اسے شادی کا کہا تو اس نے ڈرانا اور دھمکانا شروع کر دی ۔ اسی ڈر کے پیش نظر لڑکی نے اپنی رہائشگاہ تبدیل کر لی اور جنوبی ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہو گئی ۔

تین ستمبر کو دھرن شاہ نے متاثرہ لڑکی کو ٹیلیفون کیا اور اس سے پیسوں کا مطالبہ کیا تاکہ وہ کینڈا جا سکے اور جب لڑکی نے اسے بتایا کہ اس کے پاس پیسے نہیں ہیں تو اس نے مبینہ طورپر اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ہمبستری کرنے کیلئے کہا کہ وہ اس طرح مجھے پیسے دے دیں گے ۔ خاتون نے بتایا کہ دھرن شاہ نے ساتھ یہ دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے انکار کیا تو وہ اس کی برہنہ تصویریں اور ویڈیو ز انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.