نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور پھر اس کے جسم میں کیا چیز داخل کردی گئی؟ دیکھ کر پولیس والے بھی کانپ اُٹھے، ایسا کبھی زندگی میں نہ دیکھا تھا کہ۔۔۔

خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد انہیں قتل کر دینا بھارت میں معمول کا جرم بن چکا ہے۔ جنسی زیادتی اور قتل کا ایک اور واقعہ گزشتہ روز منظر عام پر آیا مگر اس کی تفصیلات ایسی بھیانک ہیں کہ جن کا تصور کر کے ہی انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔

اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایک نوجوان لڑکی کی لاش گزشتہ روز بھوپال شہر کے ایک گھر سے ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بدقسمت لڑکی کو پہلے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اس کے جسم کے نازک حصے میں شراب اور سافٹ ڈرنک کی بوتلیں داخل کر کے اسے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ مقتولہ کی عمر 28 سال اور تعلق سیہور ڈسٹرکٹ کے علاقے ایشور ٹاﺅن سے بتایا گیا

ہے۔ وہ بھوپال شہر کے علاقے پرگتی نگر میں ایک شخص کے ساتھ کرائے کے گھر میں مقیم تھی۔ یہ گھر گزشتہ کچھ دنوں سے بند پڑا تھا اور اس کے اندر سے اٹھنے والی بدبو کے باعث ہمسایوں نے پولیس کو خبر کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش برہنہ حالت میں گھر کے ایک کمرے میں پڑی تھی جبکہ اس کا کچھ حصہ گل سڑ بھی چکا تھا۔ خاتون کے ساتھ مقیم شخص، جو غالباً اس کا شوہر ہے، تاحال لاپتہ ہے البتہ پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.