جہلم : نوجوان نے اپنے تین سالے قتل کر ڈالے ، وجہ کیا بنی ؟ افسوسناک خبر آ گئی
دینہ کے نواحی علاقہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں رشتہ کے تنازع پر داماد نے سسر اور سالوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، 3بھائی جاں بحق جب کہ باپ شدید زخمی ،ملزمان فرار ،اطلاع ملتے ہی تھانہ منگلا کی بھاری نفری موقع پر
پہنچ گئی ،ریسکیو 1122نے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ ڈوماں میں داماد عامر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے سسر اور سالوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے تین بھائی مدثر رزاق ،مبشر رزاقاور فیض ا لسلام جاں بحق ہو گئے جبکہ باپ محمد رزاق شدید زخمی ہو گیا ، بتایا جاتا ہے کہ چند عرصہ قابل عامر کا محمد رزاق کی بیٹی سے نکاح ہوا تھا مگر رخصتی نہیں ہو ئی تھی نکاح کے بعد داماد اور لڑکی کے گھر والوں میں لڑا ئی جھگڑا چل رہا تھا جس پر مقتولین نے طلاق کے لئے عدالت میں کیس کر رکھا تھا جس کا داماد عامر کو رنج تھا گزشتہ روز اس کیس کی تاریخ
تھی جب لڑکی والے تاریخ سے واپس آ رہے تھے تو داماد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان پر فائرنگ کر دی جس سے چاروں باپ بیٹے شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں تینوں بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ باپ کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ منگلا ملک اپنی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، واردات کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ،ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ساہیوال میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 6افراد قتل۔
کمیر میں ایک زمیندار کے اوپر ٹریکٹر چلا کر جبکہ 94/9-L میں دو بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 5افراد قتل ،2خوا تین سمیت 3افراد کی حالت نازک ، 12افراد کے خلاف مقدمہ قتل درج ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں94/9-L میں دوبھائیوں کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا ۔ گزشتہ شام اکبر خان وغیرہ کی پانی کی باری تھی اکبر وغیرہ پانی لگانے لگے تھے کہ اس دوران علی رضاء وغیرہ نے اکبر خان وغیرہ پر فائرنگ کرکے اکبر خان ‘محمد یوسف اور محمد طارق کوموقع پر ہی قتل کردیا اور دیگر مردوخواتین شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 اورپولیس نے فوری ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا
جہاں پر زخمیوں میں محمد طفیل اور ارشاد بی بی ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ ﷲ داد‘ ممتاز بی بی اور امتیاز بی بی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے جبکہ دوسرے واقعہ میں ایک زمیندار عباد حسین اپنے کھیتوں میں کھڑا تھا کہ ملحقہ ارا ضی ماسٹر محمد رمضان کے ٹھیکیدار دو بھائی عبد الستار طاہری اور ذو الفقار علی ٹریکٹر پر سوار آگئے اور فصل کے اوپر سے ٹریکٹر گزارنے لگے تو عباد حسین نے روکا اور متبادل سڑک کے راستہ سے آنے کا کہا تو ملزم مشتعل ہو گئے اور عباد حسین کو ٹریکٹر سے کچل کر کھیتوں میں جا کر ٹریکٹر چلانے لگے تو شور پر دیہاتی آ گئے لیکن عباد حسین مو قع پر ہی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔پولیس نے دونوں واقعات کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔