اس نوجوان سکھ نے آصفہ کے اہل خانہ کیلئے ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ انتہا پسند ہندوﺅں کو پوری دنیا میں منہ دکھانے کے لائق نہ چھوڑا

مقبوضہ کشمیر میں ننھی آصفہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا اور اس واقعے نے پوری انسانیت کے رونگٹے کھڑ کر دیئے ہیں تاہم اب بالی ووڈ سمیت ہر جانب سے ان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے آواز بلندہو چکی ہے اور بھارتی سپریم کورٹ نے بھی اس کا نوٹس لے لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آصفہ کو انصاف دلانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں درد دل رکھنے والا ہر شخص ننھی پری کو انصاف دلانے کیلئے اپنی اپنی کوشش کر رہاہے اور اسی صورتحال کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر کے رہائشی اس سکھ نے اپنی ایک مہینے کی تنخواہ متاثرہ خاندان کو قانونی کارروائی میں مدد کرنے کیلئے وقف کر نے کا اعلان کر دیاہے ۔ اس نوجوان کا کہناتھا کہ میں سمجھتاہوں کہ

اس مصیبت کے وقت میں آصفہ کے اہل خانہ کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کہنا تھا کہ اسے خوشی ہے کہ وہ ان کیلئے کچھ کر سکاہے ۔ان کا کہناتھا کہ خواتین کو عزت دی جانی چاہیے اور آصفہ میری بیٹی جیسی تھی اور جب مجھے یہ واقع معلوم ہوا تو میرا دل تکلیف میں مبتلا ہو گیا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.