نوجوان کو خاتون کی ایسی چیز چاٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا کہ دیکھ کر پولیس والے بھی حیران پریشان رہ گئے
جنسی ہراس کے واقعات آج کل بہت عام ہیں اور آئے روز ہم ٹی وی اور اخبارات پر ان جرائم کا چرچا سنتے ہیں۔ خواتین کو سو طرح سے ہراساں کیا جاتا ہے لیکن نیوزی لینڈ سے ایک ایسے مجرم کا احوال سامنے آیا ہے کہ جس کی حرکات کے بارے میں جان کر شاید آپ بھی کہیں گے کہ یہ جنسی مجرم سے زیادہ ذہنی مریض لگتا ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق یہ 26 سالہ نوجوان سلیڈ کرسٹوفر سلائڈ پیٹرک ہے جس کا تعلق گولڈ کوسٹ کے علاقے سے ہے۔ اگرچہ وہ پہلے بھی خواتین کو ہراساں کرتا رہا
ہے لیکن اس بار اسے ایک خاتون کی کار کی نمبر پلیٹ چاٹنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دراصل سلیڈ کا رویہ اس قدر مشکوک تھا کہ بیچاری خاتون اس کی حرکات سے خوفزدہ ہو گئی اور اب وہ اکیلی اپنی گاڑی کے پاس جانے سے بھی گھبرانے لگی ہے۔ سلیڈ اس کے گھر کے آس پاس منڈلاتا بھی پایا گیا ہے جبکہ مختلف مواقع پر خاتون کا تعاقب بھی کرتا رہا ہے۔ جب خاتون کی شکایت پر اسے گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے کار کی نمبر پلیٹ چاٹنے کا اعتراف کر لیا۔
یہ نوجوان اس سے پہلے بھی درجنوں بار خواتین کے ساتھ اسی طرح کی عجیب و غریب حرکات کر کے انہیں خوفزدہ کر چکا ہے۔ بعض اوقات وہ اپنی فحش ویڈیوز اجنبی خواتین کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھیج دیتا ہے۔ گزشتہ دس سال کے دوران اسے ان حرکات کی بناءپر 20 سے زائد مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ہر بار اسے چند دن کے لئے جیل میں رکھ کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس بار بھی اسے چار دن قید کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ شراب نوشی، سوشل میڈیا کے استعمال، اور متاثرہ خاتون کے گھر کے قریب جانے سے بھی محدود مدت کے لئے منع کیا گیا ہے۔