’’ شکریہ پاکستان ‘‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوت سنگھ سدھو سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سے کیا ہوا وعدہ پورا کر کے دکھادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کا

کہنا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف نے کرتار پور بارڈر کھولنے کا وعدہ پورا کر دکھایا۔انہوں نے کہا آرمی چیف نے کرتار پور بارڈر کھولنے کا وعدہ کیا تھا جو انہوں نے پورا کردکھایا۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ امید ہے کہ بھارتی حکومت بھی پیش قدمی کرے گی۔سکھ یاتریوں نے بھی کرتار پور بارڈر کھولنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں

شرکت کرنے کے لیے پاکستان میں آئے۔اس دوران ان کی آرمی چیف سے بھی ملاقات ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا جس سے بھارت میں کہرام مچ گیا اور انہوں نے سدھو کے خلاف منفی پراپیگنڈا بھی شروع کر دیا تھا،تاہم آرمی چیف سے ملاقات میں نوجوت سنگھ سدھو نے کرتا پور سرحد کھولنے کی درخواست کی تھی۔نوجوت سنگھ نے کہا تھا کہ اگر دونوں پنجاب کے بارڈر کھول دیں تو 6 مہینے میں 7

کی ترقی کے امکان ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، جنرل باجوہ نے بابا گرونانک کے 550 جنم دن پر راستے کھولنے کا کہا ہے، انہوں نے کہا کہ جنم دن پر کرتار پورہ کا راستہ کھول دیں گے۔ سابق بھارتی کرکٹر کا کہناتھا کہ میں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سمیت ایک چھوٹاسا وفد لاناچاہتا ہوں،جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہ جتنے

لوگ مرضی آناچاہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کب تک ہم لال سمندر میں تیریں گے، آئیں ایک نیلا سمندر بنائیں جس میں سب تیریں، سوچ کر آیا تھا یہاں دوستی کرکے چلیں گے کوئی سیاسی بات نہیں کرنی، میں کوئی حکومتی وزیر نہیں دوست بن کر آیا ہوں، دوستی کے پیغام کے بدلے میں اتنا کچھ دے دیا گیا وہ ساری زندگی نہیں مل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کہاہے کہ پاکستانی امن پسندہیں،آپ کوہرجگہ ویلکم کہیں گے،نوجوت سندھ سدھو کا کہناتھا کہ پاک فوج کے چیف کی اتنے اچھے اندازمیں بات چیت دل کوبہت بھائی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.