اوباشوں نے دوست کو زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو بنالی

منصور آباد کے علاقہ میں تین اوباش دوستوں نے اپنے 14 سالہ دوست چھٹی جماعت کے طالبعلم کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا اور موبائل فون پر زیادتی کی ویڈیو فلم بنالی۔ ویڈیو فلم نیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی د ھمکیاں دے کر بدفعلی کا شکار ہونے والے بچے کو بلیک میل کیا جانے لگا جبکہ گھر والوںکو بتانے پر متاثرہ بچے کو قتل کرنے کی دھمکیاں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق منصور آباد کے رہائشی وچھٹی جماعت کے طالبعلم 14 سالہ محمد علی کو اس کے دوستوں عثمان، ذیشان اور ثانی فون کرکے بہانے سے گھر بلایا اور اس کے تینوں دوستوں نے گھر والوں کی عدم موجودگی میں طالبعلم محمد علی کو گن پوائنٹ پر بدفعلی کا نشانہ بنایا اور اس کی موبائل فون پر ویڈیو فلم بناتے رہے اور بچے کو دھمکیاں دیں کہ اگر تم نے اپنے گھر والوں کو بتایا تو تمہیں قتل کرکے نعش تمہارے گھر کی دہلیز پر بھی پھینک دیں گے اور ویڈیو فلم نیٹ پر ڈالنے کی بھی اس کو دھمکیاں دیں اور تینوں اوباش فرار ہوگئے۔

اجتماعی بدفعلی کا شکار ہونے والا بچہ حالت غیر میں اپنے گھر پہنچا اور والدین کو اپنے اوپر ہونے والیے ظلم و زیادتی بارے آگاہ کردیا، والدین بچے کو لے کر تھانہ منصور آباد پہنچ گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تینوں اوباش ملزموں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ اس حوالہ سے متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ اوباش نے میرے بیٹے کو بہانے سے گھر بلا کر اس کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور ویڈیو فلم بنا کر سخت زیادتی کی اس امر پر والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لے کر ملزمان کو سخت سزا دلواکر انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.