ترکی او آئی سی اجلاس میں ایرانی صدر کی تقریر کے دوران مسلسل اپنی انگلیاں چاٹنے والا یہ پاکستانی کون ہے ؟ ایسا انکشاف کہ ایران میں ہنگامہ پرپا ہو گیا
♦️ فیلمی که در فضای مجازی دست به دست میشود
? رفتارهای عجیب و دور از شان یک دیپلمات هنگام سخنرانی روحانی در کنفرانس اخیر سران کشورهای اسلامی در استانبول ترکیه pic.twitter.com/f6bpIJEgRO
— پايگاه خبری انتخاب (@Entekhab_News) May 20, 2018
اسرائیلی فوج کے معصوم فلسطینیوں کے قتل عام پر پوری اسلامی دنیا کے آنسو تھمنے کانام نہیں لے رہے اور اسی حوالے سے ترکی نے ہنگامی بنیادوں پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جس میں پاکستانی وزیراعظم سمیت دیگر اہم حکام نے بھی شرکت کی اور امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی اور اس موقع پر احتجاج کرتے شہید ہونے والے فلسطینیوں کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق او آئی سی اجلاس کے حوالے سے ایرانی نیوز پورٹل ’انتخاب نیوز‘کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ایرانی صدر او آئی سی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں اور ان کے پیچھے بیٹھا ایک شخص کھانے اور پینے میں مصروف ہے ، اس ویڈیو کو لے کر ایرانی سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ دیکھنے میں آیا اور صارفین نے وضاحت دی کہ یہ ایرانی وفد سے تعلق رکھنے والا شخص نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق کسی اور ملک کے ساتھ ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایرانی صدر تقریر کرنے میں مصروف ہیں اور اس موقع پر پیچھے بیٹھا ہوئی شخصیت کھجوریں کھا رہے ہیں اور ساتھ میں میٹھا مشروب پی رہے ہیں، انتہائی دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ شخصیت بیرسٹر ظفراللہ ہیں جوکہ وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی ہیںَ۔تاہم یہ واضح نہیں ہو سکاہے کہ یہ ویڈیو روزہ کے اوقات کے دوران کی ہے یا پھر افطاری کے بعد کی ہے۔