شاہد خاقان عباسی گول مول بیان کا کھوٹا سکہ چلانے میں ناکام ہو گئے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے مل کر وزیر اعظم کی وضاحت کا کیا حشر کر ڈالا

کویت کے ٹی وی چینل میں براہ راست خبریں پڑھتے ہوئے خاتون اینکر نے اپنے ساتھی مرد نیوز کاسٹر کے ساتھ ایسا مذاق کر دیا کہ اسے نوکری سے ہی فارغ کر دیا گیا جس پر ٹویٹر پر ہنگامہ سا برپا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویت میں خاتون ٹی وی اینکر کوساتھی میل اینکر کو مذاق کرنے پر معطل کردیا گیا ، کویت کے سرکاری ٹی وی کی خاتون اینکر جب اپنے ایک ساتھی ٹی وی اینکر کے ساتھ کویت کے لوکل میونسپل انتخابات کی کوریج کررہی تھی تو اس نے اپنے ساتھی میل اینکر کے پہناوے پر طنز یہ طور پر کہا کہ اس کو ہیڈ ویئر درست کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ اس کے بغیر ہی بہت خوبصورت نظر آرہا ہے ۔ خاتون کی یہ گفتگوآن ایئر ہوگئی جس کو عوام کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا ، خاتون اینکر کی اس حرکت کا نوٹس لیتے ہوئے ٹی وی انتظامیہ نے اس کو ملازمت سے معطل کردیا ہے۔

خاتون کو معطل کیے جانے پر کافی تعداد میں صارفین خاتون کے حق میں بول رہے ہیں جبکہ کچھ افراد ان کی مخالفت کرتے ہوئے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم کچھ کا کہناہے کہ یہ ایسا مذاق تھا جس کے باعث کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا بلکہ کسی کی تضحیک بھی نہیں ہورہی اس لیے اسے درگزر کرنا چاہیے۔

خاتون کی جانب سے کیے گئے اس معمولی سے مذاق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہوئی تو حکومت کی جانب سے ٹی وی چینل کو خاتون اینکر کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی جس پر انہیں معطل کر دیا گیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.