اورنج ٹرین پراجیکٹ میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف

اورنج ٹرین پراجیکٹ میں اربوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اورنج ٹرین پراجیکٹ میں اربوں کے مبینہ بے ضابطگیوں اور خزانے کو نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے، اورنج لائن ٹرین کی اسپیشل آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے کے ہاؤسنگ شعبے نے فنڈز کہاں استعمال کئے،اہم ریکارڈ ہی غائب کردیا گیا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے اوروفاق کے درمیان فریم ورک معاہدہ ہی موجود نہیں ہے، اس کے علاوہ سول ورکس کی مد میں پونے 2 ارب روپے سے زائد کی مبینہ ادائیگی کی گئی، آڈٹ ٹیم کی جانب سے متعدد بار پاک چین معاہدہ مانگا گیا جو اب تک نہیں ملا ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ منظوری کے بغیر ذیلی ٹھیکیدار کو متعدد ٹھیکے دے کر نوازا گیا، انکم ٹیکس ریکور نہ کرنے پر خزانے کو 15 لاکھ 28ہزار ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا اور من پسندوں کو نوازنے کےلئے 14لاکھ ڈالر سے زائد میگا پراجیکٹ الاؤنس میں اڑا دئیے گئے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.