’آپ نے اسامہ بن لادن والی امریکی کارروائی کو سفاکانہ قتل کیوں کہا ؟‘ امریکی خاتون صحافی نے یہ سوال پوچھا تو عمران خان نے دبنگ جواب دے دیا

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران خاتون صحافی نے عمران خان سے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں ہلاکت کے حوالے سے سوال پوچھا تو انہوں نے دبنگ جواب دیا۔

عمران خان نے کہا کہ اس آپریشن میں اسامہ بن لادن کو قتل کرنے کا معاملہ نہیں تھا بلکہ معاملہ پاکستان پر بھروسہ نہ کرنے کا تھا۔ یہ بہت ہی شرمناک تھا کہ ہم اپنے فوجی اور عام شہریوں کو بم دھماکوں میں صرف اس لیے مروا رہے ہیں کیونکہ ہم امریکی جنگ میں حصہ لے رہے ہیں لیکن بدلے میں ہمارے اتحادی نے ہم پر

اسامہ بن لادن کے آپریشن کے بارے میں بھی بھروسہ نہیں کیا۔ امریکہ کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کے حوالے سے پاکستان کو بتانا چاہیے تھا، مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم امریکہ کے اتحادی ہیں یا وہ ہمارا دشمن ہے۔

عمران خان نے کہاکہ انہیں یاد نہیں کہ انہوں نے اسامہ بن لادن کے قتل کو سفاکانہ کہا ہو۔ لیکن انہیں یہ اچھی طرح یاد ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پاکستانیوں کی اکثریت نے ذلت و رسوائی محسوس کی کیونکہ ہم پر بھروسہ نہیں کیا گیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.