اسامہ بن لا دن کے بیٹے نے ایسے خطر ناک شخص کی بیٹی سے شا دی کر لی کہ جان کر امریکیو ں کے پسینے چھو ٹ جائینگے

اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن نے نائن الیون حملے کے اصل کردار محمد عطا کی بیٹی سے شادی کرلی ہے۔برطانوی اخبار ’گارجیئن‘ کی رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کے بیٹوں احمد اور حسن العطاس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سوتیلے بھائی 29 سالہ حمزہ بن لادن نے نائن الیون حملے کے اصل کردار محمد عطا کی صاحبزادی سے شادی کرلی ہے۔احمد اور حسن العطاس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ حمزہ القاعدہ میں ایک اہم منصب پر

فائز ہے اور امریکا سے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔ حمزہ کے ایک بھائی کو ایبٹ آباد میں جب کہ دوسرے بھائی سعد کو افغانستان میں قتل کردیا گیا تھا۔اسامہ بن لادن کے سوتیلے بھائی احمد العطاس نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ حمزہ بن لادن القاعدہ میں

بہت متحرک ہیں لیکن وہ اس وقت کس ملک میں مقیم ہیں اس حوالے سے ہم کچھ نہیں جانتے، ہوسکتا ہے وہ اس وقت افغانستان میں ہوں، تاہم ہمارے خاندان نے حمزہ بن لادن سے تعلقات منقطع کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ اسامہ بن لادن کی تیسری اہلیہ خیریہ صابر سے بیٹے حمزہ اپنے والد کے مشن کے تکمیل اور قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ حمزہ بن لادن کی والدہ ایبٹ آباد کے اس کمپاؤنڈ میں مقیم تھیں جہاں اسامہ بن لادن کو امریکی اہلکاروں نے خفیہ آپریشن میں 2 مئی 2011 کو قتل کردیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.