عمران خان پر اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد ۔۔۔۔۔ پچھلے چند ہفتوں میں کتنا سرمایہ بیرون ملک سے پاکستان منتقل کیا گیا؟ اعداد وشمار سامنے آگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے ملک پر کھربوں روپے نچھاور کر دیے، گزشتہ 2 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔ تفصیلات کے مطابق بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے باعث پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر کے حوالے سے فائدہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ماہ میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مالی سال 19-2018 کے ابتدائی 2 ماہ میں ترسیلات ساڑھے 13 فیصد زائد بھیجی گئیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں ترسیلات زرکا حجم 2 ارب 3 کروڑ ڈالر رہا۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق اگست کی ترسیلات جولائی کے مقابلے میں ساڑھے 5 فیصد زائد رہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب اور امارات سے 46، 46 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں۔جبکہ امریکا سے 31 کروڑ اور برطانیہ سے 27 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں۔ ترسیلات زر میں اضافے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر پر مثبت اثر پڑا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اس وقت زرمبادلہ مبادلہ ذخائر کی شدید کمی کا شکار ہے۔ ایسے میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ رقوم بھجوائے جانے کی صورت میں پاکستان پر موجود دباو میں کمی واقع ہو سکتی ہے

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.