عمران خان کی اپیل کو 10 منٹ بھی نہیں گزرے اور۔۔۔۔۔ اوور سیز پاکستانیوں نے اپنے کپتان کی لاج رکھ لی، شاندار خبر آگئی
وزیر اعظم عمران خان کی آواز پر بیرون ملک پاکستانیوں نے فوری لبیک کہتے ہوئے مثبت ردعمل دے دیا ہے۔امریکہ میں موجود پاکستانی
کمیونٹی کی رہنما ڈاکٹر فرحت کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم کی اپیل پر ہر حوالے سے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی ہر وقت اپنے ملک کی خدمت کے جذبے سے سرشار رہتے ہیں اور انہیں اگر یقین ہو کہ انکا پیسا ٹھیک استعمال ہو گا تو وہ ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار رہتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں موجود کمیونٹی اس حوالے سے کافی مثبت ردعمل دکھائے گی اور اس
حوالے سے بڑھ چڑھ حصہ لیں گے ۔اس طرح کا ردعمل لندن میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھی دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں پانی کے بحران کے خطرے کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ڈیم فنڈ کے لیے عطیات کے لیے کی جانے والی اپیل پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے شاندار ردعمل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی کہ پاکستان کو خشک سالی کا سنگین خطرہ درپیش ہے اور ڈیم کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس پانی کیلئے صرف 30دن کی صلاحیت ہے۔ ڈیمز بنانا بہت ضروری ہے۔اگر آج ڈیمز نہ
بنائے تو7سالوں یعنی 2025ء میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی ، اناج نہیں ہوگا جس سے قحط پڑ سکتا ہے۔۔چیف جسٹس کوڈیمز بنانے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں نے آج چیف جسٹس سے ملکر بات کی ہے ان کے فنڈز کے ساتھ وزیراعظم فنڈ بھی اکٹھا کررہے ہیں۔پوری دنیا میں جہاں بھی پاکستانی ہیں وہ ڈیمز بنانے کیلئے پیسا دیں۔ بیرون ملک پاکستانی جنہوں نے میری شوکت خانم بنانے میں مدد کی۔ ان
سب سے درخواست کرتا ہوں کہ پیسے بھیجیں۔ وہ صرف ایک ہزار ڈالر بھیجیں توہمارے پاس ڈیمز بنانے اور قرضوں کیلئے بھی پیسے نہیں لینے پڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ ڈیمز بنانے میں دیر اس لیے لگتی ہے کہ پیسا نہیں ہے۔یورپ،، امریکا اور انگلینڈ میں پاکستانی ہیں وہ کم ازکم ایک ہزار ڈالر بھیجیں ۔ جبکہ سعودی عرب ، یواے ای میں لوگ بھی پیسے بھیجیں۔۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں عوام کویقین دلاتا ہوں کہ میں عوام کے پیسوں کی حفاظت کروں گا یہ پیسا صرف ڈیمز پرلگایا جائے گا۔