پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب،7 بھارتی فوجی ہلاک

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی میں 7 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر پاک فوج نے بھارت کی اشتعال انگیزی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 7 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا، جوابی کارروائی میں 19 بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے جب کہ متعدد پوسٹوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر گزشتہ 3 روز کے دوران بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور فائرنگ کا سلسلہ بڑھ گیا ہے تاہم پاک فوج بھارتی جارجیت کا بھرپور اور موثر جواب دے رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز جوابی کارروائی میں شہید ہونے والے تینوں فوجیوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھ چکری میں راولا کوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز اللہ اور سپاہی منصب شہید ہوگئے تھے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.