پاک بھارت کشیدگی : کہا تھا ناں میں پاکستان کا سفیر ہوں ۔۔۔۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنی زبان کا بھرم رکھتے ہوئے شاندار اعلان کر دیا

پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر، سعودی ولی عہد نے پاکستان کی حمایت کر دی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، عادل الجبیر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی حمایت کی یقین دہانی کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ بھارتیحکومت سیاسی مقاصد کیلئے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتی ہے،پاکستان نے خطرات بھانپتے ہوئے عالمی برادری کو تمام خدشات سے باخبر رکھا ہے۔بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بھارت کے جارحانہ عزائم اور خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت سیاسی مقاصد کیلئے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ان خطرات کو بھانپتے ہوئے، عالمی برادری کو تمام خدشات سے باخبر کر دیا ہے۔اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ اس تمام صورتحال میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مکمل حمایت پاکستان کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی مودی سرکار جنگی جنون میں مبتلا ہے اور پاکستان کے جوابی حملے کے بعد مکمل طور پر پاگل ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک فضائیہ کے منہ توڑ جوابی وار کے بعد مودی کی زیر صدارت بھارت کی سیکورٹی کونسل کا کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوااس دوران مودی نے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی بجائے اپنی الیکشن کی فتح کے حصول کی خاطر ایک ارب سے زائد آبادی کو جنگ میں جھونکنے کا فیصلہ کیا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد مودی نے بھارتی فوج، فضائیہ اور نیوی کو پاکستان پر حملے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ اس سے قبل بھارت نے پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی تو پاکستان نے آج صبح ہی بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ بھارتی سرکار کی عقل ٹھکانے آ گئی۔پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس ، دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور 300 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرنے والا بھارت پاک فضائیہ کے طیاروں کے فضا میں بلند ہوتے ہی دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہو گیا۔ بھارت کی دراندازی کی کوشش کے نتیجے میں 300 تو کیا 3 افراد کے مارے جانے کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔ بلکہ حقیقت تو یہ کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے جنگل میں درختوں پر بم پھینک کر فرار ہو گئے جس پر پوری دنیا میں بھارت کی جگ ہنسائی ہوئیپاکستان اور بھارت کے مابین گذشتہ رات سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ آج صبح پاک فوج نے اپنی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے تباہ کر دیے جبکہ بھارتی پائلٹس کو بھی حراست میں لے لیا۔ بھارتی فضائیہ کے دو طیارے تباہ ہونے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہوں نے مودی سرکار کو اپوزیشن اور عوام کے سامنے ذلیل کر کے رکھ دیا۔

بھارت جو پاکستان میں رات کے اندھیرے میں فضائی کارروائی کرنے کا دعویدار تھا ، اپنی سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کے حق میں ایک تصویر تک بطور ثبوت پیش نہ کر سکا جبکہ پاکستان نے دن دیہاڑے بھارتی لڑاکا طیارے گرا کر بھارت کو بلا شُبہ دن میں تارے دکھا دئے۔ پاکستان کی جانب سے اس قسم کا شاندار سراپرائز ملنے کے بعد مودی سرکاری کو اپوزیشن اور عوام کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے پر چیخ چیخ کر اپنی حکومت کا ساتھ دینے والا بھارتی میڈیا بھی پاک فوج کی اس کارروائی کے بعد چُپ سادھ کر بیٹھ گیا ہے گویا انہیں بھی کوئی سانپ سونگھ گیا ہو۔اپوزیشن نے بھارتی حکومت سے پاکستان میں کی گئی کارروائی کے ثبوت طلب کیے لیکن بھارتی حکومت اس حوالے سے کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام ہو گئی جس سے مودی سرکار کا سیاسی فوائد حاصل کرنے لیے رچایا گیا یہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا۔ اپوزیشن نے مودی سرکاری کو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان میں جن درختوں کو تباہ کیا اُن کی قیمت ہمیں دو طیاروں کی تباہی ، پائلٹس کی ہلاکت اور ہمارے پائلٹس کی پاک فوج کے زیر حراست ہونے کی صورت میں چکانا پڑ رہی ہے

بھارت کی ”So Called” سرجیکل اسٹرائیکس میں جو تین چار درخت تباہ ہوئے ان کی قیمت بھارت نے دو لڑاکا طیارے اور پائلٹس کی ہلاکت کی صورت میں چُکا کر اپنی جان خلاصی کروائی۔ اپوزیشن اور عوام کے سامنے اپنی حکومت کے بھونڈے دعووں کی قلعی کھُل گئی ہے اور اب مودی سرکار سے اپیل کی جا رہی ہے کہ پاکستان کے ساتھ مزید چھیڑ خانی نہ کی جائے کیونکہ اگر مودی سرکار نے مزید ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو عین ممکن ہے کہ اس مرتبہ پاک فوجبھارت کو وہ مزہ چکھائے کہ بھارت رہتی دنیا تک یاد رکھے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ انہیں پاکستانی کارروائی کی خبر ایک چٹ پر لکھ کر افسر نے بتائی جس پر بھارتی وزیر اعظم حواس باختہ ہو گئے اور تقریب ادھوری چھوڑ کر ہی چلتے بنے۔ یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے بھی پریس کانفرنس کے دوران واضح کہا کہ ہم صرف بھارت کو دکھانا چاہتے تھے کہ پاکستان میں بھرپور صلاحیت ہے لیکن ہم جنگ نہیں چاہتے کیونکہ ہم نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے اور ہماری اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.