پاک بھارت کشیدگی: تناو کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر، بین الاقوامی قوانین کے مطابق فوری حل ضروری ہے: ترک وزیر خارجہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی ختم کرانے کیلئے ترکی نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ترک وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناﺅ کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے ، بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس تنازع کا فوری حل ضروری ہے اور اس سلسلے میں ترکی اپنا کردار بھی ادا کرنے کیلئے تیار ہے ،

ترکی کے نشریاتی ادارے ’ٹی آرٹی‘ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرانے کی خاطر ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ٹی آر ٹی کے مطابق ترکی کے وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا کہ ہم نے اپنے اس موقف سے پاکستان کو آگاہ بھی کردیا ہے۔

ترکی کے وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی پرہمیں خدشات لاحق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی درپیش مسائل کے حل میں معاون و مددگار ہونے کے لیے تیار ہے۔

ٹی آرٹی کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر تین بار بات چیت کی اور پاکستان کے مو¿قف کی کھل کر حمایت کی۔

ترکی کے وزیرخارجہ نے بات چیت میں یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ ترکی کی حکومت بھارتی جارحیت کی صورت میں پاکستان کی کھل کر حمایت کرے گی۔

ترکی کے وزیر خارجہ سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.