پاک بھا رت ٹاکرا سے قبل پا کستان کے مشہور کھلا ڑی میدان میں اتر آئے ، اہم کام کر ڈالا

بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لیے سابق و موجودہ کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کو مفید مشورے دیے ہیں۔ سابق کپتان انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن مڈل آرڈر بیٹنگ مشکلات سے دو چار ہے اور بیٹسمین جس طرح آؤٹ ہو رہے ہیں وہ قابل قبول نہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ گرین

شرٹس کو اپنی فیلڈنگ بہتر بنانا ہوگی، اچھی فیلڈنگ کے بغیر میچز جیتنا مشکل ہوتا ہے اور فہیم اشرف کو بھارت کے خلاف موقع دینا چاہیے۔قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز صہیب مقصود نے ٹیم کو مشورہ دیا کہ کرکٹ کے تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔کرکٹر سلمان

بٹ کا کہنا تھا کہ بیٹسمین دباؤ کا شکار معلوم ہوتے ہیں اور بھارتی بولروں کے خلاف غیر ضروری شاٹس کھیلنے سے گریز کرنا ہوگا۔فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں اعتماد کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا جب کہ ٹیسٹ کرکٹر محمد عرفان نے کہا کہ قومی ٹیم کو شعبہ فیلڈنگ میں بہتری لانا ہوگی اور اگر پاکستان ٹیم غلطیاں نہیں دہرائے گی تو جیتے گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.