لاہور سے چائنہ بارڈر تک بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ!! پاک چائنا بس سروس کا کرایہ کتنا ہوگا؟ کیا سہولتیں دی جائیں گی؟ جانئے

لاہور سے چائنہ بارڈر تک بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ!! پاک چائنا بس سروس کا کرایہ کتنا ہوگا؟ کیا سہولتیں دی جائیں گی؟ جانئے۔۔لاہور سے کاشغر تک بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ، پاک چائنا بس سروس کا 13ہزار روپے یک طرفہ کرایہ مقرر،مسافروں کو تین وقت کا کھانا اور چائے بھی پیش کی جائے گی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاک چائنا بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بس سروس لاہور سے کاشغرکے درمیان شروع کی جائے گی۔بس لاہور سے براستہ خنجراب

چائنا بارڈر پہنچے گی۔بس سروس کا نام سی پیک پیسنجر سروس رکھا گیا ہے۔بس سروس اگلے ماہ کے آخر یا دسمبر کے پہلے ہفتے شروع کی جائے گی۔مذکورہ بس سروس کے مسافروں کو چین کا ویزہ اور ریٹرن ٹکٹ اپنے پاس رکھنا ہو گا۔لاہور سے کاشغر اور کاشغر سے لاہور تک کا کرایہ 23000 روپے ہو گا۔جب کہ یک طرفہ کرایہ 13ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔بس ہفتے میں چار دن چلے گی۔پاک چائنا بس رات 12 بجے لاہور سے روانہ ہو گی۔اسلام آباد، مانسہرہ،بشام اور چلاس سے

ہوتی ہوئی رات 8بجے گلگت پہنچے گی۔چار گھنٹے گلگت میں قیام کے بعد بس روانہ ہو گی اور اگلے دن 3 بجے بس کاشغر پہنچے گی۔ مسافروں کو تین وقت کا کھانا اورچائے بھی پیش کی جائے گی جب کہ خنجراب بارڈر پر رات قیام کا انتظام کیا جائے گا۔ جب کہ خبر میڈیا پر آنے کے بعد لوگوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے پاک چائنا بس سرور شروع کرنے کے اقدام کو سراہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا

ہے کہ اس طرح کے اقدمات سے پاک چین دوستی کو مزید تقویت ملے گی۔اور دونوں ممالک درمیان رابطے بھی بڑھیں گے۔جس سے دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کے کلچر سے بھی واقف ہو سکیں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کی سیاسی قیادت کی دعوت پر 2 نومبر کو چین کے چار روزہ پہلے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورہ کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ اس دوران مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ بیجنگ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان شنگھائی میں منعقد ہونے والی ’’فرسٹ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو‘‘ میں بھی شرکت کریں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.