پاک فضائیہ کی موٹر وے پر کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف کا مظاہرہ ، جہاز سڑک پر اتار کر ان پر کیا چیز لگائی گئی ؟ زبردست خبر
پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے موٹر وے پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شیر دل پائلٹس نے کمال بہادری اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر وے پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا جبکہ اس موقع پر وزیر مواصلات مراد سعید اور ملٹری کے سینئر حکام بھی موجود تھے ۔
پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں میں موٹر وے پر لینڈنگ کے بعد ایندھن بھرا گیا جبکہ اسی دوران انہیں ہتھیاروں کے ساتھ لیس کرنے کی کامیاب مشق کی گئی ۔
یاد رہے کہ 27 فروری سے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی اور پے لوڈ گرا کر فرار ہو گئے تاہم اگلے ہی روز بھارتی طیارے ایک مرتبہ پھر پاکستانی حدود میں داخل ہوئے اور پاک فضائیہ نے کامیابی کے ساتھ بھارت کے دو طیاروں کو گرا دیا جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ۔
وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو امن کے قیام اور جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا ۔