دنیا بھر نے جن لڑاکا طیاروں کو گراؤنڈ کردیا پاک فضائیہ نے ان کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ آپ کو بھی اپنی فورسز پر فخر ہو گا
باقی ممالک میراج لڑاکا طیاروں کو کب سے گراؤنڈ کر چکی ہے کہ پاک فضائیہ اب بھی انہیں ہر طرح کے آپریشنز کے لیے بخوبی استعمال کر رہی ہے۔ اسلام آباد سے چند کلومیٹر دور واقع کامرہ ایئربیس پر ایک ’میراج ری بلڈ فیکٹری‘ قائم کی گئی ہے جس میں میراج طیاروں کو نئے سرے سے قابل استعمال بنانے کا کام کیا جاتا ہے اور ان کی مشینوں اور انجنوں سمیت ان کی اوورہالنگ کی
جاتی ہے۔ 50سال گزرنے پر جب وقت کا تقاضا ہے کہ انہیں گراؤنڈ کر دیا جائے، پاک فضائیہ کے انجینئرز انہیں اس طرح ری بلڈ کررہے ہیں کہ یہ اب بھی جنگ میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
میراج ری بلڈ فیکٹری کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایئرکموڈور سلمان ایم فاروقی کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے یہ صلاحیت حاصل کر لی ہے کہ ہمارے ماہرین موجود دور کا کوئی بھی جدید ترین سسٹم میراج
طیاروں میں نصب کر سکتے ہیں اور انہیں جدید طیاروں کے ہم پلہ بنا سکتے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ پاکستان نے 1960ء میں اپنے فضائی بیڑے کو وسعت دینے کے لیے میراج طیاروں کی خریداری شروع کی تھی اور کچھ ہی عرصے میں فرانس کے بعد دوسرے نمبر پر میراج طیاروں کا سب سے بڑا فلیٹ پاکستان کے پاس تھا۔