پاک فوج کے جہاز رو س جاپہنچے ۔۔ ایسا شاندار استقبال کہ دنیا دنگ رہ گئی

پاک بحریہ کاجہاز پی این ایس اصلت ان دنوں روس کی بندرگاہ سینٹ پیٹرزبرگ کا دورہ کررہا ہے جہاں اس کا پرتباک استقبال کیا گیا ، جہاز رشین نیوی ڈے کی تقریبات میں شرکت کرنے والا واحد غیر ملکی جہاز ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق روسی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کے موقع پر ڈپٹی ہیڈآف لینن گراڈنیول بیس ، رشین فیڈریشن نیوی کے آفیسرز، پاکستان کے سفیر اور پاکستان کے دفاعی اتاشی جہاز

کا استقبال کرنے کے موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پررشین

فیڈریشن نیوی بینڈ نے اپنی رویتی مسحور کن دھنوں کے ساتھ جہاز اور اس کے عملے کو خوش آمدید کہا۔ پاکستانی جہاز پر موجود مشن کمانڈر نے سینٹ پیٹرزبرگ کے وائس گورنر اور کمانڈر لینیگرڈنیول بیس سے ملاقاتیں کیں اور ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ

ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا رشین فیڈریشن نیوی کے مختلف عہدیداران نے اس موقع پر جہاز کا دورہ بھی کیا۔پی این ایس اصلت نے رشین فیڈریشن نیوی ڈے کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔ رشین فیڈریشن نیوی ڈے کی تقریبات میں شریک ہونے والا یہ واحدغیر ملکی بحری جہاز تھا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دنوں ممالک کی بحری افواج کے ما بین تعلقات اور دفاعی تعاون کو بڑھانے میں مد دگار ثابت ہوگا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.