خبر دار ،اگر کوئی بھی شخص پاک فوج کا نمائندہ بن کر آپ سے ۔۔۔میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے قوم کو آگاہ کردیا

پاکستان میں بینکوں پر سائبر حملے اور لوگوں کے اکاوئنٹس کی تفصیلات حاصل کر کے پیسے نکلوانے کی وارداتیں ہو رہی ہیں جس کے باعث کئی شہریوں کے پیسے بینک اکاونٹس سے غائب ہو گئے ہیں ،جعلساز خفیہ اداروں اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندہ بن کر معصوم لوگوں سے اکاونٹس کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں تاہم اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے قوم کو آگاہ کردیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر میجر جنرل آصف غفور نے بتا یا کہ جرائم پیشہ افراد پاک فوج کا نمائندہ بن کر معصوم لوگوں سے بینک کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں ان سے باخبر رہیں ۔

واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو بینک اسلامی کی جانب سے پہلی مرتبہ سائبر حملے کو رپورٹ کیا گیا تھا اور بینک نے کہا تھا کہ بین الاقوامی ادائیگیوں کے کارڈز سے 26 لاکھ روپے چوری ہونے کے بعد انہوں نے اس طرح کی ٹرانزیکشن روک دی ہیں اور صرف پاکستان میں اے ٹی ایم کارڈز پر باہمی تصدیق شدہ ادائیگی ہوسکتی ہے۔اس سائبر حملے کے اگلے روز اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت دی تھیں کہ وہ کارڈ اپریشن سے متعلق انفارمیشن ٹیکنالوجی نظام پر سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنائیں، اس کے علاوہ مستقبل کے چیلینجز سے نمٹنے کے لیے اسے مسلسل اپ ڈیٹ کریں۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت دی تھی کہ کارڈ کارڈ آپریشنز سے متعلق نظام اور ٹرانزیکشن کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کو یقینی بنانے اور مربوط ادائیگیوں، سوئچ آپریٹرز اور میڈیا سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ فوری رابطے کو یقینی بنائیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.