کیا پاک فوج سے مسلم لیگ (ن)کے تعلقات ٹھیک ہوگئے ہیں ؟سب سے بڑی خبر آگئی ،جان کر تحریک انصاف کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
رہنمامسلم لیگ ن رانامشہودنے کہا ہے کہ اگلے دو ماہ میں ن لیگ پنجاب میں حکومت بنا لے گی،معاملات کودرست کرنے میں شہبازشریف کابہت بڑاکردارہے،اٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں ۔
اپنے ایک بیان میں رہنمامسلم لیگ ن رانامشہودکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف تمام اداروں کوساتھ لےکرچلنے کی بات کرتے ہیں،یہ ادارے ہمارے اپنے ہیں ان اداروں کی عزت میں کمی نہیں ہونی چاہیے،سمجھتے ہیں ایک میوچل انڈرسٹینڈنگ ڈیولپ ہورہی ہے، جن اداروں کاجوکام ہے وہ کریں،شہبازشریف تمام اداروں کوساتھ لےکرچلنے کی بات کرتے ہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ اگلے دو ماہ میں ن لیگ پنجاب میں حکومت بنا لے گی،معاملات کودرست کرنے میں شہبازشریف کابہت
بڑاکردارہے،اٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں ۔شہبازشریف سب کو ساتھ لےکرچلتے ہیں،شہبازشریف ہمیشہ سے قابل قبول رہے ہیں اور اگلے مہنیوں میں پنجاب میں حالات بد ل سکتے ہیں،پنجاب میں پی ٹی آئی کی کم اکثریت ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں رانا مشہود کا اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگلے دوڈھائی ماہ بہت اہم ہیں ،سیاسی تجربے کی بنیاد پر کہہ رہاہوں کہ دوماہ بعد پنجاب میں ن لیگ حکومت بنا لے گی کیونکہ یہ حکومت کا شو ناکا م ہو گیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح پی ٹی آئی کو اکثریت دی گئی یہ ساری دنیا کو پتہ ہے اور اب یہ سوچ پیدا ہورہی ہے کہ یہ لوگ ڈلیور نہیں کر پائے اور یہ بھی احساس ہورہا ہے کہ انتخابات میں جو ہوا غلط ہوا، انہیں سمجھ آگئی ہے کہ
شہباز شریف ہی بہتر چوائس تھے، الیکشن میں جیتنے والی جماعت کو گھوڑا سمجھا گیا لیکن وہ غچر نکلی۔رہنما مسلم لیگ (ن)کا مزید کہنا تھا کہ کسی ڈیل کی بات نہیں کر رہا، اداروں کے درمیان جو گفتگو ہوتی ہے اس کی بنیاد پر بات کر رہا ہوں کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی،دو ماہ انتہائی اہم ہیں، پنجاب میں ہماری حکومت ہوگی،یہ لوگ جھوٹ بولتے رہے کے ان کے پاس ماہر لوگ ہیں لیکن جہانگیر ترین کے لیے کھاد اور چینی کو مہنگا کر دیا گیا، پیٹرول گیس مہنگی کردی گئی،جو وعدے کیے گئے وہ وفا نہیں ہوئے اور وہ اپنے حلقوں میں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوئے۔