پاک فوج کے اعلیٰ افسران کو سزاﺅ ں کا معاملہ میڈ یا پر کیوں لا یا گیا ؟ائیر مارشل شاہد لطیف نے واضح کردیا

سابق ائیر مارشل شاہد لطیف نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ کچھ ملک میں موجود کچھ گروہوں کے پراپیگنڈے کو بے نقاب کیا جائے جو پاک فوج کے لیے بار بار مقدس گائے کا لفظ استعمال کر کے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں اور ان لوگوں میں سے بہت سے سیاستدان ہیں ۔

پاک فوج کی جانب سے اعلیٰ افسران کو سزائے دینے سے متعلق خبر سامنے آنے کے بعد اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج میں سزا جزا کا نظام ہمیشہ سے چل رہا ہے لیکن اب اسے میڈ یا پر نشر کرنے کا طریقہ کار اس لیے اختیار کیا گیا تاکہ شک و شبہات پیدا کرنے والے لوگوں کا منہ بند کرایا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے رینک کے افسروں نے جتنا سنگین جرم کیا اتنی سنگین سزا ملی ،اب کسی کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ مقدس گائے ہیں ،ہائی رینک افسروں کو سب کے سامنے سزا سنائی گئی ،پہلے اس طرح کی سزائیں نشر نہیں کی جاتی تھیں لیکن اب کی جا رہی ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.