بریکنگ نیوز حکومت کی مدت ختم ہوتے ہی وزیراعظم کیساتھ کیا کریں گے؟ پاک فوج نے بڑا اعلان کر دیا
موجود حکومت کی 31مئی کو آئینی مدت ختم ہو جائے گی جس کے بعد نگران سیٹ اپ ذمہ داریاں سنبھال لے گا ۔ پاک فوج کی بری ،بحری اور فضائی فورس کے چاق وچوبند دستے 31 مئی کو افطار سے پہلے ایوان وزیراعظم میں پاکستان مسلم لیگ (ن )سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شایان شان طریقے سے گارڈ آف آنر دیں گے۔نجی نیوز چینل کے مطابق تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے اور تلاوت کلام پاک سے ہوگا۔اس کے بعد تینوں مسلح افواج کے دستے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جس
چبوترے پر کھڑے ہوں گے ،اس کے سامنے سے عسکری دھن بجاتے ہوئے سلامی دیتے ہوئے گزریں گے۔گارڈ آف آنر کے کمانڈر کی درخواست پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تینوں مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کریں گے ،اس کے بعد سبھی ملکر افطار اور نماز مغرب ادا کریں گے۔