”پاکستانی بہت اچھے ہیں اور اگر مجھے ۔۔۔۔“سکھ یاتریوں کے ساتھ پاکستان آنے والی بھارتی لڑکی نے پاکستانی شخص سے شادی کے بعد ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کا سر شرم سے جھک جائے گا
پاکستانی نوجوان سے محبت کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون کرن بالا (آمنہ بی بی )کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی مرضی اور خوشی سے اسلام قبول کیا ہے میرے ساتھ کوئی زبردستی نہیں ہوئی ہے۔
کرن بالا نے کہا کہ پاکستانی بہت اچھے ہیں میں یہاں سے واپس جانا نہیں چاہتی اور اگرمجھے واپس بھیجا گیا توزندہ نہیں رہوں گی۔واضح رہے کہ بھارتی ضلع ہشیارپور کے گاو¿ں گڑھ شنکر سے تعلق
رکھنے والی بھارتی خاتون کرن بالا کے بارے میں گزشتہ روز یہ خبرسامنے آئی تھی کہ اس نے لاہور کے رہائشی ایک نوجوان محمداعظم سے فیس بک پردوستی کے بعد شادی کرلی ہے، کرن بالا نے لاہورکی جامعہ نعیمیہ میں اسلام قبول کرنے اور نیا نام آمنہ بی بی رکھے جانے کی بھی تصدیق کی ہے۔
کرن بالا کا شوہر 2013 میں فوت ہوچکا ہے اوراس کے تین بچے ہیں، کرن اپنے سسرال والوں کے ساتھ ہی زندگی گزاررہی تھی، وہ 12 اپریل کو سکھ یاتریوں کے ساتھ پاکستان آئی تھی اور 21 اپریل کو اس کے ویزے کی مدت ختم ہورہی ہے لہٰذا کرن نے پاکستان میں قیام کے لیے وزارت خارجہ کودرخواست بھی دائرکی ہے۔