پاکستان نے ایک اور طاقتور میزائل چلا دیا
پاکستان نے نصر بیلسٹک میزائل کاایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے نصر بیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے ،نصرکم فاصلے پرزمین سے زمین پرمارکرنے والامیزائل ہے ، نصرمیزائل کاتجربہ سٹریٹیجک فورس کمانڈکی تربیتی مشقوں کاحصہ ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل کا آج ایک اور تجربہ کیا ہے،دوسرے مرحلے میں پرواز اورہدف تک پہنچنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا ، تجربے کامقصد اینٹی میزائل دفاعی نظام کوناکام بناناتھا،نصر میزائل اینٹی میزائل سسٹم کوناکام بنانےکی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نصر ہدف تک کامیابی سے پہنچنے کی صلاحیت کا حامل ہے ،نصرمیزائل کوموبائل لانچر کے ذریعے لانچ کیاگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستا ن نے24جنوری کوایک ساتھ کئی میزائل فائرکرنےکاتجربہ کیاگیاتھا ،آج مشق کے دوسرے مرحلے میں نصرمیزائل فائرکیاگیا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودنے تجربے کامشاہدہ کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نصر بغیر نشاندہی کامیابی سے ہدف تک پہنچے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔نصر کم فاصلے پر زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل ہے ،نصرمیزائل کاتجربہ سٹریٹیجک فورس کمانڈکی تربیتی مشقوں کاحصہ ہے۔