دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقائی استحکام ،پا کستا نی سپہ سا لا ر نے ایسا کا م کر دیا کہ از بکستا ن میں بھی دھوم مچ گئی
پچھلے ہفتے ازبیکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ یہ وفد زندگی اور سیاست کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتا تھا۔ اسکی قیادت ازبکستان کے بیرونی معاشی تعلقات کے وزیر جمشید عبدو حاکم وچ فجاو¿ر کر رہے تھے۔ وفدمیں ازبک کی سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری لیفٹینٹ جنرل وکٹر محمود رف بھی شامل تھے۔ جنھوں نے پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
سے جی ایچ کیو میں فرقت صدیقوف کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں سلامتی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ازبیک وفد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقائی استحکام کے لئے پاک فوج کے مخلصانہ کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور اسے سراہا۔ وفد نے تجارت ، رابطہ کاری ، اسلامتی اور افواج کے درمیان تعاون سمیت تمام شعبوں میں تعاون اور تعلقات کے حقیقی استعداد کار سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔