پاکستان اور بھارت کے نوجوان تیزی سے اللہ پاک کے منکر ہو رہے ہیں ، امریکی مبلغ نے وجہ بھی بتا دی ، آپ بھی کہیں اس کا شکار نہ ہو جائیں ، خود بھی پڑھیں اور شیئر بھی کریں
امریکی مبلغ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے مسلم نوجوان لادینیت کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔ مسلم نوجوانوں کو لگتا ہے کہ مغرب رہنما ہے اور صرف دنیا ہی میں نہیں بلکہ روحانیت میں بھی انکو ہی اپنا رہنما تصور کرتے ہیں۔امریکی مبلغ کا کہنا تھا کہ میں دنیا کے مختلف مسلم ممالک میں گیا ۔میں نے نے دیکھا کہ ہر مسلم ملک کے مسائل الگ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ میں بھارت اور پاکستان جیسے ممالک میں بھی گیا وہاں میں نے ان نوجوانوں سے
انٹر ایکشن کیا جو امیر خاندانوں سے تھے۔وہ لوگ بہت تیزی سے لادینیت کی جانب راغب ہو رہے ہیں اور وہ واضح طور پر کہتے ہیں کہ ہم لادین ہیں اور ہم کسی خدا کو نہیں مانتے۔لیکن مجھے لگتا ہے کہ ان میں یہ چیز احساس کمتری کا نتیجہ ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی کہ مسلم دنیا ایک لمبا عرصہ مغرب کے زیر اقتدار
رہی ہے اور اس کے واضح اثرات نظر آتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ جب مسلمان نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی میں بھی مغرب کو آگے دیکھتا ہے تو وہ مذہب سے دورہوتا چلا جاتا ہے۔مسلمان نوجوانوں میں احساس کمتری ہے۔انکو لگتا ہے کہ مغرب رہنما ہے اور صرف دنیا ہی میں نہیں بلکہ روحانیت میں بھی انکو ہی اپنا رہنما تصور کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ تیزی سے دین کی جانب منحرف ہورہے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ دین ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔