پاکستان کو دفاعی میدان میں بڑی کامیابی، ایسی چیز پاک بحریہ کے حوالے کر دی کہ پاکستان خوش ہو جایں
کراچی شپ یارڈ میں تیار کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا جہاز پی این ایس معاون منگل کو پاک بحریہ کے حوالے کر دیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) سے پاکستان کی بحری حدود میں تجارت بڑھے گی۔ ان تمام تجارتی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے ایک مستحکم بحریہ ناگزیر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافے اور بحری شعبے کے فروغ کے لیے تمام ضروری وسائل مہیا کرے گی۔ ڈاکیارڈ میں 17 ہزار ٹن کا فلیٹ ٹینکر پی این ایس معاون پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کرنے کی تقریب سے >
مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کو آ نے بیش بہا بحری وسائل سے نوازا ہے اور ہم اس سیکٹر یعنی بلیو اکانومی کو فروغ دے کر ان وسائل سے بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں۔ بحری شعبے کی ترقی سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہو گا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور قیمتی زر مبادلہ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور پی این ایس معاون جیسے مشترکہ منصوبوں سے یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ، باہمی تعاون کی نئی راہیں استوار ہوں گی۔ انہو ں نے پاکستان میں اس جہاز کی تیاری پر وزارت دفاعی پیداوار،
پاکستان نیوی، M/s STM اور کراچی شپ یارڈ کو مبارک باد بھی پیش کی۔ قبل ازیں خطبہ استقبالیہ میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ بحری جنگی جہازوں کی تعمیر کے میدان میں خود انحصاری کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ پی این ایس معاون، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تعمیر ہونے والا سب سے بڑا جنگی جہاز ہے جسے ترکی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ جہاز کئی مختلف قسم کے میری ٹائم آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت کا حامل ہے ، جن میں سمندر میں موجود پاک بحریہ کے دیگر جہازوں کو تیل اور دیگر فوجی سازو سامان کی فراہمی شامل ہے۔ جہاز پر دو ہیلی کاپٹر ز کی گنجائش بھی موجود ہے۔