مارچ سے پاکستان میں ڈالر 80 روپے کا ہو جائے گا : عامر لیاقت حسین کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ مارچ تک امریکی ڈالر 80 روپے کا ہوجائے گا ، جو لوگ ڈالر اپنے پاس محفوظ کر کے بیٹھے ہیں خدا کا واسطہ ہے فروخت کر دو کیونکہ مارچ میں جب اس کی قیمت گرے گی تو پھر مجھ سے

کسی قسم کی شکایت مت کرنا ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رُکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ کہ مارچ تک امریکی ڈالر 80 روپے کا ہوجائے گا ، جو لوگ ڈالر اپنے پاس محفوظ کر کے بیٹھے ہیں خدا کا واسطہ ہے فروخت کر دو کیونکہ مارچ میں جب اس کی قیمت گرے گی تو پھر مجھ سے کسی قسم کی شکایت مت کرنا۔ جب عامر لیاقت حسین سے پوچھا گیا کہ آپ نے قومی اسمبلی میں آصف زرداری کے

گھٹنے پکڑے تھے تو آپ نے ایسا کیوں کیا؟ جس پر جواب دیتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ آصف علی زرداری کے گھٹنے اب بے کار ہو جاچکے ہیں وہ اب نہیں چل سکتے اسی لیے میں جا کر ان کے گھٹنوں میں بیٹھ گیا تھا، جبکہ جس وقت میں ایم کیو ایم میں تھا تو اس وقت میں نے ٹارگٹ کلنگ نہیں کی، میں نے بھتی خوری نہیں کی ، میں نے احکامات دے کر آج تک کسی کو قتل نہیں کروایا، جبکہ قائد کی غداری پر مجھے نقصان پہنچانے کے لیے بہت دفعہ حملہ کیا گیا، میں اب بھی یہ بات سمجھنے سے نا اہل ہوں کہ فاروق ستار یہ کیوں سمجھ بیٹھے ہیں کہ اب بھی سب کچھ انکا ہی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.