پاکستان افغانستان کے بعد اب کس ہمسائے ملک کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے جارہاہے ؟ بڑا اعلان ہو گیا

پاک فوج اس وقت سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے افغانستان کے سارتھ ملحقہ بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور کافی حد تک کام مکمل بھی کر لیا گیاہے ۔

” دی نیوز “ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے عسکریت پسندوں کی آمدو رفت کو مکمل طور پر روکنے کیلئے ہمسائے ملک ایران کے ساتھ ملحقہ سرحد پر بھی باڑ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے ذریعے سمگلنگ کو روکنے میں بھی کامیابی حاصل ہو گی ۔

کوئٹہ میں ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ایران کے ساتھ بارڈر پر باڑ لگانے کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع کر دیا جائے گا جس سے دہشتگردی اور سمگلنگ کو روکنے میں مدد ملے گی ۔

ان کا کہناتھا کہ باڑ لگانے کے باعث دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارت کا راستہ مزید وسیع ہو گا اور دونوں ممالک کی معیشت میں بہتری آئے گی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.