پاکستان کے تین سیاسی رہنماﺅں کی زندگیوں کو خطرہ، ریکی بھی مکمل کر لی گئی

متحدہ لندن قانون نافذ کرنے والے اداروں سے لمبی جنگ کی منصوبہ بن دی کررہی ہے۔ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار متحدہ کے افریقہ نیٹ ورک کے ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کردئیے۔

خبریں میڈیا گروپ کے مطابق ملزمان مقیم اور مستقیم نے دوران تفتیش بتایا کہ تین سیاسی رہنماﺅں کو چند روز کے اندر قتل کرنے کا ہدف ملا تھا اور اس حوالے سے ریکی بھی کرلی گئی تھی جبکہ قتل کے بعد ملزمان نے ساﺅتھ افریقہ فرار کی تیاری مکمل کرلی تھی۔ اخباری ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی حکام کو مستقیم اور مقیم کے موبائل فونز سے اہم تفصیلات مل گئی ہیں۔ ملزمان مستقیم اور مقیم واٹس ایپ پر ساﺅتھ افریقہ میں قیادت سے رابطہ میں تھے۔

ملزمان کو شجاع بوبی گروپ سے احکام موصول ہوتے تھے، شجاع بونی گروپ کے مسلح کارندوں کی تصاویر بھی حاصل کی گئی ہیں۔ وارداتوں کی ویڈیو متحدہ کے نیٹ ورک سے طاقت کے اظہر کیلئے بھیجی جاتی تھیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.