پاکستان کے سب سے امیر ضلع کا نام سامنے آگیا، جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

عالمی بینک نے پاکستان میں غربت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 30 فیصد ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 15 سال کے دوران پاکستان میں غربت کی شرح میں 35 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ میں بلوچستان کا ضلع واشک کو پاکستان کا غریب ترین جب کہ خیبرپختوا کے ضلع ایبٹ آباد کو امیر امیر ترین ضلع قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں دیے گئے اعدادوشمار کے مطابق بلوچستان پاکستان کا سب سے غریب صوبہ ہے جہاں غربت کی شرح 42.2 فیصد ہے۔ سندھ میں غربت کی شرح 34.2 فیصد اور خیبر پختونخواہ میں 27 فیصد ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں 25 فیصد آبادی غربت کی شکار ہے۔

المی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہری علاقوں میں غربت کی شرح 18 فیصد اور دیہات میں 36 فیصد ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں 53
فیصد بچے غذائی قلت کے شکار ہیں، خیبر پختونخواہ میں 49 فیصد، سندھ میں 47 اور پنجاب میں 38 فیصد بچے غذائی قلت کے شکار ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.