پاکستان کے پاس کل کتنے جے ایف تھنڈر جہاز ہیں اور ملک کے دفاع میں ان کا کیا کردار ہے ؟ آپ بھی جانئے

پاک فضائیہ نے کامیابی کے ساتھ گزشتہ روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو زمین بوس کر دیا اور ان کا پائلٹ بھی گرفتار کر لیا ہے اور یہ آپریشن پاک فضائیہ نے مایہ ناز طیارے ” جے ایف تھنڈرز “ کے ذریعے کیا جس کی گھن گرج نے دشمنوں کے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سابق سربراہ سہیل امان نے بتایا ہے کہ پاکستان کے پاس 100 سے زائد جے ایف تھنڈرز ہیں اور وہ پورے پاکستان میں دفاع کر رہے ہیں ، ان کی صلاحیت کسی بھی لحاظ سے ایف 16 سے کم نہیں ہے ، اس میں رتی بھر بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔

سہیل امان کا کہناتھا کہ جے ایف تھنڈر ماضی میں بھی بہترین کارکردگی دکھاتے رہے ہیں ، جے ایف تھنڈر صحرا ، پہاڑیا پھر سمندر ہو ، آپریشن میں بھر پور کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اس میں اینٹی شپ میزائل لگا ہوا ہے جس کے باعث بھارتی جہاز قریب بھی نہیں آسکتے ہیں ۔

صحافی ندیم ملک نے سہیل امان سے سوال کیا کہ بھارت نے کہا ہم نے اسرائیل سے ’اویک سسٹم ‘ بھی لیا ہے جو کہ ہم نے ہوا میں اڑایا ہوا تھا تو کیا ہمارے پاس بھی یہ صلاحیت موجود ہے ؟ جس پر سہیل امان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی بالکل ہمارے پاس بھی یہ صلاحیت موجود ہے ، ہمارے پاس بھی ” اویکس “ ہیں ۔ہم جے ایف تھنڈر خود بنا رہے ہیں اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ جنگ کی حکمت عملی ہی سب سے اہم ہوتی ہے ، ہماری ایئر فورس یہ جانتی ہے کہ اچھے طریقے سے دشمن کو دبا کر رکھنا ہے ، میرا ذاتی خیال ہے کہ جنگ کسی بھی ملک کیلئے اچھی نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کافی عرصہ قبل پہلے دہشتگردی کے ایک واقعہ میں ہمارے دو جہاز متاثر ہوئے تھے جس کے باعث بڑی مشکل پیش آئی ، اس کوٹھیک کرنے کیلئے سویڈن کی کمپنی نے بہت زیادہ پیسے مانگے تاہم اللہ کے کرم سے ہم نے وہ جہاز خود ہی کامرہ ایئر میں ٹھیک کر لیے وہ کامیابی کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے اڑ رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.