ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں کتنی کمی
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکیزرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ 15 لاکھ ڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں و دیگر سرکاری مد میں 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ادائیگیاں کی گئیں، جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 9 ارب سے گر کر 8 ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 26 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کمی سے 15 ارب 74 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئی ہے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 21 کروڑ 91 لاکھ ڈالرز کمی سے 8 ارب 80 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز کمی سے 6 ارب 93 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔