بریکنگ نیوز 2ڈیمز کی بات ہوئی پرانی ۔۔ پاکستان نے اچانک 5ڈیم بنانے کا اعلان کر دیا ۔۔ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر

ملک میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت اور ممکنہ آبی بحران کے خدشے کے پیش نظر حکومت نے دو بڑے ڈیمز دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے چیف جسٹس سپریم کورٹ ڈیم فنڈ بھی مختص کیا گیا تھا جس میں پاکستانیوں نے دل کھول کر عطیات جمع کروائے۔ تاہم اب حکومت نے مزید 5 ڈیمز تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت آبی وسائل کے ذرائع نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے چنیوٹ ڈیم (0.85 ایم اے ایف)، سیوک ڈیم (5 ایم اے ایف)، کھوڑی ڈیم (6 ایم اے ایف، ڈھڈیال ڈیم (1.00 ایم

اے ایف)، اسکردو ڈیم ( 3.20 ایم اے ایف) تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی تیار کرلیا ہے ۔ حکومت پانی کے مسئے سے نمٹنے کے لئے اس تجویز پر بھی عمل پیرا ہے کہ ملک میں دستیاب قیمتی پانی کے باکفایت استعمال کے لئے آبپاشی کے لئے چھڑکاؤ اور ڈرپ کے ذریعے آب پاشی سے متعلق جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے ۔ یاد رہے کہ حال ہی میں واپڈا کے ذریعے پانی ذخیرہ کرنے کے لئے منگلا ڈیم ریزنگ (2.88 ایم اے ایف)، گومل زام ڈیم (0.892 ایم اے ایف)، ست پارہ ڈیم (0.053 ایم اے ایف) اور دراوٹ ڈیم ( 0.089 ایم اے ایف) مکمل کئے گئے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کیلئے

12 ارب ڈالرز یعنی 1400 ارب روپے سے زائد کی رقم درکار ہے۔وزیراعظم، چیف جسٹس ڈیم فنڈ 7 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے لیکن اب رقم جمع ہونے میں کچھ وقت لگے گا ، تب تک حکومت نے آبی بحران کے خدشے کے پیش نظر 5 چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند

ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے بنک اکاؤنٹس مخصوص کیے گئے ہیں جس میں عطیے کی رقم جمع کروائی جا سکتی ہے۔اس بنک اکاؤنٹ کا ٹائٹل دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ 2018ء (”DIAMER-BHASHA AND MOHMAND DAM FUND –2018”) رکھا گیا ہے اور اکاؤنٹ نمبر 4-001-299999-593-03 ہے جبکہ آئی بی این نمبر PK06SBPP0035932999990014 ہے۔ جہاں ڈیمز کی تعمیر کے لیے عطیہ جمع کروایا جا سکتا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.