’’ مرضی کے مقام اور وقت پر جواب دیں گے‘‘ پاکستان نے بھارت کے دہشتگردوں کے کیمپ کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے دوٹوک اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی مرضی کے مقام اوروقت پر بھارت کو جواب دے گا،اجلاس میں بالاکوٹ کے قریب مبینہ دہشتگردی کیمپ کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعویٰ کو بھی مسترد کردیاگیا ہے،اجلاس کے شرکا نے بھارت کی طرف سے بھاری جانی نقصان کے دعویٰ کو بھی بے بنیاد قرار دیدیا، اجلاس کے شرکا کا کہناہے کہ بھارتی حکومت نے ایک مرتبہ پھر من گھڑت دعویٰ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دراندازی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، وزیر خارجہ، وزیر دفاع سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس3 گھنٹے جاری رہاجس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی مرضی کے مقام اوروقت پر بھارت کو جواب دے گا،اجلاس میں بالاکوٹ کے قریب مبینہ دہشتگردی کیمپ کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعویٰ کو بھی مسترد کردیاگیا ہے،اجلاس کے شرکا نے بھارت کی طرف سے بھاری جانی نقصان کے دعویٰ کو بھی بے بنیاد قرار دیدیا،اجلاس کے شرکا کا کہناہے کہ بھارتی حکومت نے ایک مرتبہ پھر من گھڑت دعویٰ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام بھارت میں انتخابی ماحول کیلئے کیاگیا،بھارت نے اپنے اقدام سے خطے کے امن واستحکام کوخطرات سے دوچارکیا،پاکستان جوابی کارروائی کیلئے وقت اورجگہ کاتعین خودکریگا۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ بھارتی مبینہ حملے کاشکارعلاقہ دنیاکیلئے کھلاہے تاکہ حقائق جانے جاسکیں،عالمی اورملکی میڈیاکومذکورہ جگہ کادورہ کرایا جائےگا۔

وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی کوسراہا ،وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ بروقت کارروائی سے کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا،مسلح افواج،قومی ادارے،عوام کسی بھی صورتحال کیلئے تیاررہیں۔

اجلا س میں بھارتی فضائی دراندازی کے بعد پیداہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیااوروزیراعظم عمران خان کو واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان بھارتی دراندازی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے گا اوربھارت کے امن مخالف ایجنڈے کو دنیا میں بے نقاب کیا جائے۔اجلاس میں وزیر خارجہ کو معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے رابطوں کی ہدایت کی گئی اس کے علاوہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا گیا۔وزیراعظم نے نیشنل کمانڈاتھارٹی کااجلاس بھی کل طلب کرلیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.