پاکستان کا آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننے سے انکار، کوئی پیسہ نہیں ملے گا خطرناک خبر
پاکستان نے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننے سے انکار کردیا ہے جس پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام کے درمیان اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننے سے انکار کردیا ہے ، پاکستان نے چین سے مالی معاونت کی تمام تفصیلات بھی آئی ایف ایم سے شیئر کرنے سے انکار کردیا ہے ،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 7 نومبر سے جاری تھے اور آج دونوں کے درمیان آخری اجلاس ہوا۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ چین سے مالی معاملات کی تفصیلات شیئر کی جائیں اور ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ کیا جائے،آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ بجلی، گیس ،جی ایس ٹی میں اضافہ کیا جائے ،پاکستانی حکام نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ناممکن ہے کیونکہ اس سے
مہنگائی کا ایک طوفان آئیگا،پاکستانی حکام نے کہا کہ اگریہ شرائط مانی جائیں تو بھی مسئلہ ہے اگر نہ مانی جائیں تو بھی مسئلہ ہے اگر آئی ایم ایف اپنی شرائط میں نرمی کرے تو پاکستان بیل آﺅٹ پیکج لینے کیلئے تیار ہوگا،اس کے علاوہ کوئی طریقہ کار نہیں ۔
پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج آخری دور ہے،22 نومبر کو آئی ایم ایف وفد اپنی تمام سفارشات پاکستانی حکام کے حوالے کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کی مد میں 5 سے 6 ارب ڈالر کی ضرورت ہے ،وزیراعظم عمران خان کے دورہ عرب سے ابھی تک صرف ایک ارب ڈالر آئے جبکہ بقایا 2 ارب آئندہ دو ماہ میں ملنے کی امید ہے ،اس کے علاوہ یو اے ای سے بھی اب امدادی پیکج کا کوئی اعلان نہیں ہوا،وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران صرف15 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں وہاں سے بھی ابھی تک کوئی امدادی پیکج سامنے نہیں آیا