پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 1 ارب ڈالر کم ہو گیا مگر کیسے؟ ایسی خبر آ گئی کہ وزیراعظم بھی خوش ہو جائیں گے

پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر سے کم ہو کر 1 ایک ارب ڈالر ہونے کا امکان ہے، برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ خسارہ کم کرنے کی وجہ بنا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم کرنے کی وجہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہے جبکہ روپے کی قدر میں کمی اور بہتر مالی پالیسیاں بھی کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق درآمدات میں اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی ہے۔ اس کے علاوہ اگست اور ستمبر کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.