پاکستان نے سب سے خطرناک میزائل کا کامیاب تجربہ کر دیا، سن کر بھارت کی ٹانگیں کانپنے لگیں

پاکستان نے سب میرین کروز میزائل بابر کا میاب تجربہ کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاکستان نے کامیابی سے ایک اور سب میرین کروز میزائل کا تجربہ کر لیا جس کی رینج450کلو میٹر ہے جسے مقامی طو پر تیارکیا گیاہے ۔میزائل کو زیرسمندر فائر کیا گیا جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

آبدوز سے داغا جانے والا کروز میزائل بابر کئی اقسام کے ہتھیار لے جانے، جبکہ زیر آب پروپلشن کے ساتھ جدید ترین گائیڈنس اور نیوی گیشن کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میزائل تجربہ کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی جانب اہم قدم ہے، یہ تجربہ پڑوسی ملک کی جانب سے اشتعال انگیزی اور بڑھتے جوہری خطرات کے پیش نظر کیا گیا جبکہ میزائل کے ذریعے پاکستان نے قابل بھروسہ سیکنڈ سٹرائیک صلاحیت حاصل کرلی ہے۔
ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژ ن،چیئرمین نیسکام ودیگرحکام نے میزائل تجربہ دیکھا.چیرمین جوائنٹ آف چیف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے سائنسدانوں،انجنئیرزاور این ایس ایف سی اہلاکاروں کواس اہم سنگ میل کو عبور کرنے پر مبارک بادد ی ہے ۔صدر مملکت اور وزیر اعظم نے بھی اس کوشش میں شامل سائنسدانوں ،انجیئنر ز اور این ایس ایف سی اہلاکاروں کو مبارک باد دی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.