”ماں باپ تو پھر مل جاتے ہیں، بیویاں کہاں ملتی ہیں ۔۔۔“ پاکستان کا سب سے بڑا ”رن مرید“ سامنے آ گیا، بیوی کا ماں باپ سے جھگڑا ہوا تو اس شخص نے روتے روتے ایسی باتیں کہہ دیں کہ سننے والے بس سنتے ہی رہ گئے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بیوی سے محبت کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں لیکن جب یہ محبت ”جنون“ میں بدل جائے تو پھر انسان ”رن مرید“ کہلاتا ہے اور اس شخص کو آپ پاکستان کا سب سے بڑا ”رن مرید“ کہہ سکتے ہیں جس کا کہنا ہے کہ ماں باپ تو پھر مل جاتے ہیں، بیویاں نہیں ملتیں۔

اس شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس نے خوب دھوم مچا رکھی ہے اور اسے دیکھنے والوں کیلئے ہنسی روکنا ممکن نہیں رہتا۔ ویڈیو کے مطابق مذکورہ شخص کی بیوی کا ساس سسر سے جھگڑا ہوا اور وہ الگ گھر میں رہنے لگی جس کے بعد بہت سے لوگوں نے شوہر کو اپنے ماں باپ سے صلح کا مشورہ دیا۔

یہ شخص اپنے کسی جاننے والے کے پاس آیا اور اپنی بپتا سناتے ہوئے گویا ہوا ”صبح آئے تھے میرے پاس اور کہہ رہے تھے کہ صلح کروا دیں۔ حاجی صاحب! ماں باپ تو پھر مل جاتے ہیں لیکن بیویاں کہاں ملتی ہیں۔ ابو کو روزانہ 500 روپے دیتا تھا تو گالیاں نکالتے تھے لیکن اپنے سسر کو 200 روپے روزانہ دیتا ہوں تو وہ ماتھا چومتا ہے۔

اصل ماں باپ تو ساس اور سسر ہی ہوتے ہیں، اپنے ماں باپ بھی آج مر جائیں یا کل مر جائیں لیکن بیوی تو نہیں ملتی۔ اب کہتے ہیں کہ صلح کر لو تو میں نے کہا ہے کہ میرے ماں باپ میری بیوی سے معافی مانگ لیں میں گھر آ جاتا ہوں، میری کون سی لڑائی ہے۔“

اس موقع پر مذکورہ شخص نے نم آنکھوں اور کپکپاتی آواز کیساتھ بتایا کہ ”چھوٹے بھائی نے اسے مارا ہے۔ تین دن ہو گئے ہیں میرا دل روتا ہے، میرا کھانا کھانے کا بھی دل نہیں کرتا، چھوٹے بھائی کا کیا حق بنتا ہے اسے مارنے کا۔ ماں باپ تو پھر مل جاتے ہیں، بیویاں کہاں مل جاتی ہیں۔ اب میرے ماں باپ میری بیوی سے معافی مانگیں گے تو ہی میں واپس گھر جاﺅں گا۔ لوگوں سے کہتے ہیں کہ ہماری صلح کروائیں۔ میں پاگل ہوں کہ بیوی کی پٹائی کروا کر صلح کر لوں۔


Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.