میں آپ کا شکر گزار ہوں گا اگر آپ ۔۔۔۔۔۔ قرضے اور تیل کے بعد عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ایسی بات منوالی جس سے پاکستانیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ورکنگ ویزہ کی فیس کم کرنے کا اعلان کردیا، وزیراعظم کی جانب سے کی جانے والی خصوصی درخواست سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی حکومت سے پاکستانیوں کیلئے ورکنگ ویزہ کی فیس میں کم کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ورکنگ ویزہ کی فیس کم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ورکنگ ویزہ کی فیس کم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے کی جانے والی خصوصی درخواست سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قبول کر لی۔ سعودی حکومت اب پاکستانیوں کیلئے ناصرف ویزہ فیس میں کمی کر دے گی، بلکہ پاکستانیوں کو روزگار کے مزید مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم سعودی عرب کیساتھ تین سالہ مدت کے متعدد معاہدے کرنے میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تین سال کی مدت کیلئے متعدد اقتصادی معاہدے طے پا گئے ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان کے اکاؤنٹس میں تین ارب

ڈالر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب پاکستان کی ادائیگیوں میں توازن رکھنے کیلئے 3 ارب ڈالرز دے گا۔ پاکستان کےاکاؤنٹس میں 3 ارب ڈالرز رکھنے کے معاہدے پر وزیرخزانہ اسد عمر اور سعودی ہم منصب نے دستخط کیے۔سعودی عرب نے پاکستان کو ایک سال کیلیے 3 ارب ڈالرز کا تیل ادھار پر بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب ایک سال کیلئے موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو ادھار تیل دے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پا جانے والے اقتصادی معاہدے

تین سال کیلئے ہوں گے۔ تین سالہ معاہدوں پر دوبارہ نظرثانی کی جائے گی۔ سعودی عرب نے پاکستان میں آئل رئفائنری منصوبہ لگانے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔سعودی عرب نے بلوچستان میں معدنیات کی تلاش کے لیے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی اور بلوچستان حکومت معدنیات کی تلاش کے معاملات طےکریں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معدنیات کی تلاش اور آئل ریفانرری لگانے کے معاہدے کو طے کرنے کیلئے سعودی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.