پاکستان کا وہ خواجہ سرا جس نے نئی تاریخ رقم کردی، وہ کام کردیا جو ابھی تک نہ ہوا تھا

پاکستان میں خواجہ سراﺅں کے معاشرے میں انضمام کی جدوجہد طویل عرصے سے جاری ہے لیکن اب تک اس میں خاطرخواہ کامیابی نہیں ہو سکی اور اب بھی خواجہ سراﺅں کی کسمپرسی جوں کی توں ہے اور وہ معاشرے کا عضو معطل بنے محض بھیک مانگتے ہی نظر آتے ہیں، تاہم اب پاکستان میں پہلی بار ایک خواجہ سرا نے ایسا کام کر ڈالا ہے کہ جس سے اس کمیونٹی کے معاشرے میں مدغم ہونے کے نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ ویب سائٹ somethinghaute.com کی رپورٹ کے مطابق ماویہ نامی خواجہ سرا نے پاکستان کے ایک آفیشل فیشن ویک میں ریمپ پر واک کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔

ماویہ کو یہ موقع معروف ڈیزائنر حمزہ بخاری نے فراہم کیا۔ حمزہ کا کہنا تھا کہ ”نہ صرف یہ کہ ماویہ پڑھی لکھی اور خوبصورت ہے بلکہ وہ اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کے لیے بہترین فرد ہے۔ میں لوگوں کو دکھانا چاہتا ہوں کہ تنوع کتنا خوبصورت ہوتا ہے۔ ہمیں خواجہ سراﺅں کو بھی اپنے اندر جگہ دینی چاہیے۔“ اس موقع پر ماڈل ماویہ کا کہنا تھا کہ ”اس فیشن ویک میں شمولیت پر میں بہت خوش ہوں۔اتنے بڑے پلیٹ فارم پر اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث افتخار ہے۔ ماڈلنگ میرا خواب تھا جو آج پورا ہو گیا ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ ہماری کمیونٹی کو ایسے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.